ابنا: لانڈھي کے علاقے ميں اے اين پي کے انتخابي اميدوار عبدالرحمن کي گاڑي پر کريکر سے حملہ کيا گيا - جس ميں وہ محفوظ رہے۔ اس حملے ميں بتايا جاتا ہے دوبچے زخمي ہوگئے ہيں۔ جبکہ گذشتہ روز ايم کيو ايم کے انتخابي دفتر کے باہر ہونےوالے بم دھماکے کے خلاف کراچي ميں سوگ منايا گيا اور متعدد علاقوں ميں کاروبار اور دوکانيں بندرہيں تاہم ايم کيو ايم نے سہ پہر چار بجے دوکانيں کھولنے اور سوگ ختم کرنے کا بھي اعلان کرديا۔يوم سوگ منانے کي اپيل متحدہ قومي مومنٹ نے اپنے انتخابي دفتر پر کئے جانے والے حملے کے خلاف بطور احتجاج کي تھي۔ اس موقع پر کراچي کے کئي علاقوں ميں کاروباري سرگرمياں معطل رہيں۔کراچي ميں ايم کيو ايم کے انتخابي دفتر کے سامنے ہونے والے بم کے دھماکے ميں چھے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔پاکستاني پوليس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کي درمياني رات کو کراچي کے ناظم آباد علاقے ميں ايک بم دھماکہ ہوا جسميں تيرہ افراد زخمي بھي ہوئے ہيں۔يہ دھماکہ متحدہ قومي مومنٹ کے انتخابي دفتر کے نزديک ہوا- پليس نے بم دھماکے کے مقام پر پہونچ کر اس دہشتگردانہ حملے کے عناصر کا پتہ لگانے کيلئے جائے وقوعہ کا معائنہ کيا۔تحريک طالبان پاکستان نے اس حملے کي ذمہ داري قبول کرلي ہے- ايک ہفتے سے بھي کم عرصے ميں کراچي ميں ايم کيو ايم کے انتخابي دفتر کے قريب ہونے والا يہ دوسرا بم دھماکہ ہے اس درميان ايم کيو ايم نے کہا ہے کہ اگرچہ اس کو انتخابي عمل سے باہر رکھنے کي کوشش کي جارہي ہے ليکن وہ انتخابات ميں بھرپور طريقے سے حصہ لے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413261
پاکستان کے شہر کراچي ميں انتخابي دفاتر اور اميداواروں پر حملوں کا سلسلہ جاري ہے۔